Skip to main content

بے کریسٹ کا فوری رد عمل کا ٹول براۓ نگہداشت کنندہ (Baycrest Quick-response Caregiver tool) کو نگہداشت کنندہگان/ نگہداشت کے شراکت داروں کو ڈیمنشیا فتور دماغ والے افراد کی طرف سے ظاہر کیے گئے مشکل رویوں کا جواب دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ مندرجہ ذیل تحریری مواد اس ٹول اور اسے کس طرح استعمال کیا جانا ہے، کی وضاحت ہے ۔ 4 ویڈیوز بھی ہیں۔ "تعارف" کے نام سے ایک ویڈیو ہے اور باقی تین اداکاروں پر مشتمل  کیس منظرنامے ہیں۔ بہتر ہے کہ پہلے "تعارف" والی ویڈیو دیکھیں۔ 3 کیس منظرناموں میں ایک نگہداشت کنندہ اور ڈیمینشیا فتور دماغ والا شخص شامل ہے۔ ہر صورت حال میں، نگہداشت کنندہ بے کریسٹ کا فوری رد عمل کا ٹول براۓ نگہداشت کنندہ (Baycrest Quick-response Caregiver tool)  کا استعمال کرتے ہوئے ایک مشکل صورتحال میں رد عمل دینے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Baycrest Quick-Response Caregiver ToolTM ) بے کریسٹ کوئیک رسپانس کیئر گی ور ڻول ڻی ای م کا مختص ر ہدایت نام ہ (Pocket Guide Baycrest Quick-response )

یہ پرزور مشوره دیا جاتا ہے کہ آپ بے کریسٹ کوئیک رسپانس کیئر گیور ڻو ل کا مختصر ہدایت نامہ ڈاؤن لوڈ کری ں۔ اس طرح جب آپ کو اسے استعمال کرنے ک ی ضرورت ہو (Caregiver Tool تو آپ جلدی اور آسا نی سے اس سے رجوع کر سکتی/ سکتے ہیں۔ اسے پرنٹ کیا جا سکتا ہے یا آپ اسے ہاتھ میں پکڑے جا سکنے والے ڈ یوائس، ڻیبلیٹ ی ا کمپ یوڻر میں محفوظ کرنے پر غور کر سکتی / سکتے ہیں ۔
مختصر ہدایت نامہ ملاحظہ کریں

 

( The Baycrest Quick-Response Caregiver Tool) بے کریسٹ کوئیک رسپانس کیئر گی ور ڻول

بے کریسٹ کوئیک رسپانس کیئر گیور ڻول کنندہگان/نگہداشت کرنے والے شراکت داروں کو ڈ یمنشیا میں مبتلا فراد ک ی جانب سے ظاہر کیے گئے مشکل رو یوں کا جواب دینے کے لی ے بنایا گیا تھا ۔
ویب سائٹ ملاحظہ کری ں۔


Baycrest Quick-Response Caregiver Tool TM

یہ ٹول نگہداشت کنندہگان کو 5 مراحل کی یاد دلانے میں مدد کے لیے CARER کا مخفف استعمال کرتا ہے۔ براہ کرم نیچے ملاحظہ کریں:
C - (مرحلہ 1) پرسکون ہوں (Calm down) (اپنے ساتھ گفتگو)
A - (مرحلہ 2) فوری طور پر ردعمل ظاہر کیے بغیر گفتگو میں شامل (Attend) ہوں۔
R - (مرحلہ 3) اپنے جذبات پر غور (Reflect) کریں۔
E - (مرحلہ 4) دوسرے شخص کے جذبات کے ساتھ ہمدردی (Empathize) پیدا کریں۔
R - (مرحلہ 5) رد عمل (Respond) دیں۔

براہ کرم ہر مرحلہ کی وضاحت دیکھنے کے لیے نیچے (+) نشان پر کلک کریں۔/p>

  • مرحلہ 1: پرسکون ہوں (اپنے ساتھ گفتگو) (Step 1: Calm down (self-talk))
    ہم سب انسان ہیں اور جذبات رکھتے ہیں۔ ہم سب حالات و واقعات اور دوسرے لوگوں کے جذبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ پہلا قدم یہ ہے کہ تھوڑا وقفہ لے کر پرسکون ہونے کی کوشش کی جائے تاکہ ہم حالات کو مزید خراب کرنے سے گریز کر سکیں۔ یقینا، یہ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ نگہداشت کنندہ تھوڑاتؤقف کر سکتا ہے، کچھ گہری سانسیں لے سکتا ہے، یا پرسکون ہونے کے لیے اپنے ساتھ کچھ مثبت گفتگو کا استعمال کر سکتا ہے اور پھر اگلے اقدامات کر سکتا ہے۔ ہم میں سے اکثر یہ بتا سکتے ہیں کہ ہم کب غصے یا مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ طریقہ یہ ہے کہ فوراً اپنے آپ کو روکیں اور پھر دور ہٹ جائیں۔
  • مرحلہ 2: فوری طور پر ردعمل ظاہر کیے بغیر گفتگو میں شامل ہوں۔ (Step 2: Attend to the interaction without immediately reacting)
    اس مرحلہ کا مقصد نگہداشت کنندہ کو یہ یاد رکھنے میں مدد دینا ہے کہ ڈیمنشیا فتور دماغ والا شخص پریشان ہے۔ یہ ڈیمنشیا فتور دماغ والے شخص پر ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے آہستہ ہونے اور وقفہ لینے کی کیفیت ہے۔ یہ اپنے آپ کو یاد دلانے کا وقت ہے کہ ڈیمنشیا فتور دماغ والے شخص کو ایک بیماری ہے – اس کا دماغ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ہے اور یہ اس کی غلطی نہیں ہے۔ رویے دانستہ نہیں ہوتے۔ ڈیمنشیا فتور دماغ والے شخص کو یہ بیان کرنے میں بہت مشکل ہو سکتی ہے کہ اسے کیا چاہیۓ۔ نگہداشت کنندہ کو یہ یاد رکھنا چاہیے: اس شخص کو جو پریشان ہے، دماغی بیماری ہے ، اور وہ اس کی وجہ نہیں بتا سکتا۔
  • مرحلہ 3: اپنے جذبات پر غور کریں۔ (Step 3: Reflect on your own feelings)
    اب جب کہ نگہداشت کنندہ پرسکون ہو گیا ہے اور اس نے یہ باور کرنے کے لیے ایک مختصر وقفہ لیا ہے کہ اس شخص کو ایک بیماری ہے جو اس کے دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کچھ گفتگو اپنے ساتھ کی جائے۔ اسے "انعکاس/ سوچ بچار" کہتے ہیں۔ نگہداشت کنندہ اپنے آپ سے کچھ سوالات کرے گا:

    میں کیا محسوس کر رہی/ رہا ہوں؟ (مثال کے طور پر، غضہ، مایوسی، پریشانی، اداسی) .1.

    2. مجھے ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے؟

    یہ ایک بہت اہم مرحلہ ہے۔ نگہداشت کنندہ کو اپنے جذباتی ردعمل کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ اس میں اس بات پر انعکاس/ سوچ بچار کرنا شامل ہے کہ کس طرح ہمارے احساسات اور ردعمل ڈیمنشیا فتور دماغ والے شخص کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان دو سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کرنے سے، نگہداشت کنندہ صورت حال کے بارے میں سوچنا شروع کر سکتا ہے اور پھر اس بات پر غور کر سکتا ہے کہ ڈیمنشیا فتور دماغ والے شخص کے ساتھ کس طرح بہترین رویہ رکھا جائے۔
     
  • مرحلہ 4: دوسرے شخص کے جذبات کے ساتھ ہمدردی پیدا کریں۔ (Step 4: Empathize with the other person’s feelings)
    ہمدردی تب ہوتی ہے جب کوئی یہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہے کہ دوسرا شخص کیا محسوس کر رہا ہے۔ اب یہ غور کرنے کا وقت ہے کہ ڈیمنشیا فتور دماغ والا شخص کیا محسوس کر رہا ہے۔ اپنے ساتھ کچھ اور گفتگو:

    1.    دوسرا شخص کیا محسوس کر رہا ہے؟

    2.    دوسرا شخص ایسا کیوں محسوس کر رہا ہے؟

    اب جب کہ نگہداشت کنندہ پرسکون ہو گیا ہے (مرحلہ 1)، سمجھ لیا کہ رویے کسی بیماری کی غیر ارادی علامات ہیں (مرحلہ 2)، اور اپنے احساسات پر غور کیا (مرحلہ 3) اور ڈیمنشیا فتور دماغ  والے شخص کے احساسات پر غور کیا (مرحلہ 4)، نگہداشت کنندہ اب یہ سمجھنے کی کوشش کر سکتا ہے کہ ڈیمنشیا فتور دماغ والا شخص کیا چاہتا ہے یا اسے کیا چاہیۓ ہے اور مددگارانہ، ہمدردانہ انداز میں جواب دے سکتا ہے۔
     
  • مرحلہ 5: رد عمل دیں۔ (Step 5: Respond)
    نگہداشت کنندہ اب یہ سمجھنے کی کوشش کر سکتا ہے کہ ڈیمنشیا فتور دماغ والا شخص کیا چاہتا ہے یا اسے کیا چاہیۓ اور وہ زیادہ معاون اور ہمدردانہ انداز میں جواب دے سکتا ہے۔

(VIDEO: No Pills, by Baycrest) ویڈیو: کوئی گولیاں نہی ں، از طرف بے کریس

اور ووڈ کرین کمیونڻی پارڻنرز (Access Alliance Translation Services) ایکسی س الائنس ڻرانسلیشن سروسز کے ذریعے ترجمہ کرده بے کریسٹ کوئیک رسپانس کیئر گیور ڻول (WoodGreen community partners) کو استعمال میں لانے والے منظرنامہ ک یس ک ی ویڈیو ز میں سے (Baycrest Quick-response Caregiver Tool) ۔ ک یس کے منظر نامے میں نگہداشت کننده اور ڈیمنشیا " (No Pills) ، ایک کا عنوان ہے "کوئی گولیاں نہیں Baycrest Quick-) میں مبتلا فرد شامل ہوتا ہے۔ نگہداشت کننده بے کریسٹ کوئیک رسپانس کیئر گیور ڻول کا استعمال کرتے ہوئے ایک مشکل صورتحال سے نمڻنے ک ی کوشش کرتا ہے ۔ (response Caregiver Tool

English Videos

 
 
© 2019, Baycrest Centre for Geriatric Care.  All rights reserved.  A single copy of these materials may be reprinted/downloaded for non-commercial personal use only.